نوشہرہ  (ویب ڈیسک)

نوشہرہ ا لیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ، جسکا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ، تحصیل پبی سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار غیور خٹک ، تحصیل نوشہرہ سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اسحاق خان خٹک ، اور تحصیل جہانگیرہ سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کامران رازق جبکہ بھر کے تما ویلج کونسلز سے کامیاب ہونے والے منتخب ناظمین و کونسلرز کی کامیابی کا بھی نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق ضلع نوشہرہ کے تمام ویلج ، تحصیل کونسلز سے کامیاب ہونے والے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور یہی نتائج سرکاری سطح پر حتمی نتائج تصور کئے جائیں گے جبکہ یہی حتمی و سرکاری نتائج ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے ویب سائٹ پر بھی آپ لوڈ کردیا گیا ہے تاکہ عوام دیکھ سکے نوٹیفیکشن کے مطابق ویلج کونسل پانچ بدرشی سے سید علی خٹک ناظم ،محمد عمران خان نائب ناظم جبکہ ظفر الحق کونسلر منتخب ہو گئے ہیں ویلج کونسل 6بدرشی سے نور الاسلام ناظم ، واجد علی نائب ناظم منتخب ہوئے ، ویلج کونسل ولئی سے احسان علی ناظم جبکہ یوتھ کونسلر منصور خان منتخب ہوئے ، وتڑ سے ریاض علی ، بدرشی سے ملک عماد علی ، افتاب خان ، نوشہرہ کلاں سے حاجی ظفل ، نواں کلے نوشہرہ کلاںسے بخت شیر ، کابل ریور سے اویس خان ، کنڈر سے منصف خان ، امان گڑھ سے جمعیت علما اسلام کے قاری اختر شیداور دیگر کامیاب قرار پائے