اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وزیر اعظم عمران خان 24 فروری کو ماسکو کا دورہ کریں گے۔ 23 برس بعد کسی بھی پاکستانی وزیراعظم کا یہ روس کا دورہ ہوگا، ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا دورہ روس دو روز پر مشتمل ہوگا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبدالرزاق داود ،معاون خصوصی معید یوسف ہمراہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے، وزارت صنعت و پیداوار، وزارت توانائی سمیت مختلف شعبوں میں معاہدے ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی دعوت پر دورہ کریں گے، دورہ روس میں ولادیمیر پیوٹن دورہ پاکستان کی دعوت کا اعادہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان دفاع،سلامتی،تجارت اور توانائی کے شعبے میں روس کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل سرد جنگ کے بعد سابق وزیراعظم میاں نوازشریف، سابق صدر پرویز مشرف اور سابق صدر آصف علی زرداری ماسکو کا دورہ کر چکے ہیں۔