ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ کانفرنس اسلام آباد2025آج (منگل )سے شروع ہوگئی وزیراعظم خطاب کریں گے
کانفرنس میں 45ممالک کے نمائندے ،75سے زائدسرمایہ کار اور50عالمی کمپنیوں کے سی ای او رشرکت کریں گے ،شزا فاطمہ
2026میں پاکستان کوڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی صدارت مل جائے گی،وفاقی وزیر آئی ٹی کی گفتگو

اسلام آباد(ویب  نیوز)

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہاہے کہ ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ کانفرنس اسلام آباد2025آج بروز منگل سے شروع ہوگئی،کانفرنس میں 45ممالک کے نمائندے ،75سے زائدسرمایہ کار اور50عالمی کمپنیوں کے سی ای او رشرکت کریں گے ،2026میں پاکستان کوڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی صدارت مل جائے گی ،وزیراعظم کی سخت ہدایات ہیں کہ سرمایہ کارکوکوئی مسئلہ نہیں ہوناچاہیے۔ان خیالات کااظہاروفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے بیٹ رپورٹرز کیساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شزہ فاطمہ خواجہ نے کہاکہ پاکستان آج بروز منگل سے ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ کانفرنس کی میزبانی کررہا ہے کانفرنس میں شرکت کیلئے مہمانوں کی آمد شروع ہوگئی ہے 45ممالک کے نمائندے اس کانفرنس میں شرکت کررہے ہیںچین، روس، جنوبی امریکہ اور دیگر ممالک سے لوگ آرہے ہیںکانفرس میں 100 سے زائد پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں شرکت کررہی ہیںپاکستانی اسٹارٹ اپس انوسٹرز کے سامنے اپنے آئیڈیاز رکھیں گے وزیر اعظم نے وفود کے اعزاز میں عشائیہ رکھا ہوا ہے75 سے زائد سرمایہ کار کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔بیرونی سرمایہ کار اور وفود  نیشنل ٹیکنالوجی پارک کا بھی دورہ کریں گے ہم اس کانفرنس میں پرائیویٹ سیکٹر پر فوکس کریں گے کانفرنس میں 50 سے زائد عالمی کمپنیوں کے سی ای اوز شرکت کریں گے سیکرٹری جنرل ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن(ڈی سی او) بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی۔2026 میں پاکستان کو ڈی سی او کی صدارت مل جائے گی ۔سعودی عرب ڈی سی او فورم کو آگے بڑھانا چاہتا ہے پاکستان ڈی سی او کو آگے بڑھانے میں سعودی عرب کی مدد کرے گاڈی ایف ڈی آئی کا پہلا اجلاس پاکستان میں ہورہا ہے سوالات کے حوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس کانفرنس کے ذریعے کتنی سرمایہ کاری آئے گی اس کا اعلان وزیر اعظم کریں گے سرمایہ کاروں کے ساتھ معاہدے پہلے سے طے ہوچکے ہیںاگلے سال ان معاہدوں کے نتیجے میں سرمایہ کاری لانے کی کوشش کریں گے حکومت سرمایہ کاروں کی آسانی کیلئے اقدامات کرے گی نیشنل ڈیجیٹل ٹرانسفامیشن کا مقصد بزنس کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے اسلام آباد میں بزنس فسلیٹیشن سینٹر کا افتتاح ہونے جارہا ہے ہماری حکومت کی کوشش ہے بزنس کیلئے ون اسٹاپ شاپ قائم کریںورلڈ بینک کا ڈیپ پراجیکٹ بزنس کیلئے ہی قائم کیا جارہا ہے  ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے بزنس کیلئے آسانیاں پیدا کریں گے۔