دی بینک آف پنجاب نے لاہور ر قلندر ڈیبٹ کارڈ متعارف کروادیا
لاہور (ویب نیوز )
ملک بھر میں 662 سے زائد برانچوں کے حامل، سرکردہ مالیاتی اداروں میں سے ایک دی بینک آف پنجاب نے پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کے ساتھ اشتراک کے معاہدے پر جنوری 2022 میں دستخط کیے تھے۔ معاہدے کے تحت بی او پی 3 سال تک لاہور قلندرز کابینکنگ شراکت دار رہے گا۔ جبکہ دونوں اداروں اور صارفین کیلئے مشترکہ پراڈکٹس پیش کی جائیں گی۔
پی او پی لاہور قلندر ڈیبٹ کارڈ اس معاہدے کے تحت پیش کی جانے والی ایسی ہی ایک مشترکہ پراڈکٹ ہے۔ بی او پی اپنے صارفین کیلئے دوسری سہ ماہی میں کریڈٹ کارڈ کا اجرا کر رہا ہے۔پی سی ہوٹل،لاہور میں منعقدہ تقریب کے دوران دی بینک آف پنجاب کے صدر اور سی ای او ظفر مسعود اور لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے بی او پی لاہور قلندر ڈیبٹ کارڈ کی نقاب کشائی کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دی بینک آف پنجاب کے صدر اور سی ای او ظفر مسعود نے کہا کہ دی بینک آف پنجاب میں ہر سرگرمی کا محور ہمارے صارفین ہیں۔چونکہ کرکٹ اب ہمارے تہذیب کا حصہ بن چکی ہے اور پی ایس ایل نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ میں مصروف عمل ہے اس لیے ہم نے لاہور قلندرز کے مداحوں اور عام افرادکی کی ضرورتوں کو مد نظر رکھ کر خصوصی بی او پی لاہور قلندرز ڈیبٹ کارڈ جاری کیا ہے۔ لاہور قلندر ڈیبٹ کارڈ بھی ایک ایسا ہی قدم ہے اور ہمیں امید ہے کہ انڈسٹری کے دیگر ادارے بھی یہی روش اختیار کریں گے اور اپنے صارفین کے لئے منفرد پراڈکٹس لائیں گے جو کہ ملک کی معیشت میں مثبت تبدیلی لائے گی۔ کرکٹ اکانومی ایسی ہی ایک جہت ہے جسے ہم نے نہ صرف شناخت کیا بلکہ اس ضمن میں کام کر رہے ہیں اور لاہور قلندر ڈیبٹ کارڈ ایسا ہی قدم ہے۔
لاہور قلندر ڈیبٹ کارڈ کے صارفین کو ہمارے گولڈ کارڈ کے برابر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جیسا کہ کنٹکٹ لس ٹیکنالوجی، چپ اینڈ پن کے علاوہ اپنے پسندیدہ لاہور قلندر کھلاڑیوں سے ملنے کا موقع، پی ایس ایل کے ٹکٹوں کی خریداری پر خصوصی رعایت، لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کے سائن شدہ بیٹ اور گیند جیتنے کا موقع،مرچنڈائزڈ پر خصوصی رعایت، معروف سپورٹس برینڈز اور جم پر خصوصی رعایت اور دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔
دی بینک آف پنجاب کے موجودہ صارفین بی او پی کی قریبی برانچ جا کر یا ہیلپ لائن042-111-267-200پرلاہور قلندر ڈیبٹ کارڈ بک کرا سکتے ہیں۔ نئے صارفین بی او پی کی کسی بھی برانچ میں جا کر اکاؤنٹ کھلوا کر لاہور قلندرز ڈیبٹ کارڈ حاصل کرسکتے ہیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی ای او عاطف رانا نے کہا کہ ہم بینک آف پنجاب کے ساتھ اس شراکت داری پر بہت پرجوش ہیں۔ بی او پی کی جانب سے جاری کیے جانے والے لاہور قلندرز ڈیبٹ کارڈ کی وجہ سے مداحوں کا ٹیم کے ساتھ تعلق مزید مضبوط ہو گا۔ ہم کرکٹ کے لئے بنیادی ڈھانچہ بنانے پر یقین رکھتے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ دوسری فرنچائزیں بھی اپنے شراکت دار بینکوں کے ساتھ مل کر ایسے قدم اٹھائیں گی۔