حافظ آباد (ویب ڈیسک)
اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات نوید احمد کا کہنا ہے کہ لاہورہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں پولی تھن بیگ کی تیاری اور اسکے خریدو فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے دوکاندار اور شہری پولی عائد پابندی پر عمل درآمد کرتے ہوئے پولی تھن بیگ کا استعمال بند کر دیں بصورت دیگر انکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔پولی تھن بیگ پر عائد پابندی کے حوالہ سے عوام اور دوکانداروں میں خصوصی آگاہی مہم بھی شروع کر دی گئی ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار مختلف مارکیٹوں اور بازاروں میں پولی تھن بیگ پر پابندی کے حوالہ سے آگاہی مہم کے دوران کیا۔انسپکٹر محمد زمان بھی انکے ہمراہ تھے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ پولی تھن بیگ کا استعمال نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کا سبب بنتا ہے بلکہ صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے میں بھی بڑی رکاوٹ ہے اس لیے شہری اور بالخصوص دوکاندر پولی تھن بیگ کا ستعمال بند کر دیں اور اگر کوئی دوکاندار اس کے استعمال میں ملوث پایا گیا تو اسکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اسے جرمانہ بھی کیا جائیگا