پنجاب میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 29 مئی کو کرانے کا فیصلہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک)
پنجاب میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 29 مئی کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کا اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں ہوا۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کے 17 اضلاع میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 29 مئی کو ہوں گے، ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات ڈی جی خان، راجن پور، مظفر گڑھ، خانیوال، لیہہ اور وہاڑی میں ہوں گے۔ اس کے علاوہ بہاولپور ،ساہیوال، پاک پتن اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بلدیاتی انتخابات پہلے مرحلے میں ہوں گے۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خوشاب، سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاالدین، جہلم اور اٹک بھی پہلے مرحلے میں شامل ہیں۔