کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.5 فیصد رہی،این سی او سی
اسلام آباد (ویب ڈیسک)
مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید40افراد جاں بحق ہو گئے ،اموات 29917تک پہنچ گئیں، گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2870نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے جمعرات کے روز جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 59 لاکھ 48 ہزار 435 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 677 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 13 لاکھ 93 ہزار 209 مریض شفایاب ہوچکے جبکہ ایک ہزار 495 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.5 فیصد رہی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 870 نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 94 ہزار 293 ہوگئی ، پنجاب میں 4 لاکھ 97 ہزار 307، سندھ میں 5 لاکھ 61 ہزار 683، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 13 ہزار 21، بلوچستان میں 35 ہزار 163، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 274، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار 529 جبکہ آزاد کشمیر میں 42 ہزار 316 کیسز رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 40 افراد جاں بحق ہونے کے بعد مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 917 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 403، سندھ میں 8 ہزار 9، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 167، اسلام آباد میں ایک ہزار 2، بلوچستان میں 371، گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں 776 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔