احمد آباد بم دھماکوں کے الزام میں 38 مسلمانوں کوسزائے موت، 11کوعمر قید کی سزا
احمد آباد دھماکوں میں 56 افراد ہلاک اور200زخمی ہوئے تھے
نئی دہلی(ویب نیوز)بھارتی ریاست گجرات کے شہراحمد آباد میں ہونے والے بم دھماکوں کے الزام میں 38 مسلمانوں کوسزائے موت سنا دی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کی خصوصی عدالت نے2008 میں احمد آباد میں ہونے والے بم دھماکوں کے الزام میں 38 مسلمانوں کوسزائے موت اور11 کوعمر قید کی سزا سنادی۔گجرات ہائیکورٹ نے عدالت کے فیصلے کی توثیق کی ہے۔ مقدمے کی سماعت میں تمام افراد کوورچوئلی پیش کیا گیا۔گجرات کی خصوصی عدالت نے گزشتہ سال احمد آباد دھماکوں کے کیس میں 77 افراد کیخلاف ٹرائل مکمل کیا تھا۔ ان میں سے49 کوملزم نامزد کیا گیا تھا جبکہ 28 کوبری کردیا گیا تھا۔احمد آباد میں 2008 میں ہونے والے دھماکوں میں 56 افراد ہلاک اور200 زخمی ہوئے تھے جب کہ پولیس نے دھماکوں میں ایک مسلمان تنظیم کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا