کرناٹک ‘حجاب پرپابندی کیخلاف احتجاج کرنیوالی10طالبات پرمقدمہ

بھارت کی دیگرریاستوں میں بھی حجاب کیخلاف باقاعدہ مہم چلائی جارہی ہے

نئی دہلی( ویب  نیوز) بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب پرپابندی کیخلاف احتجاج کرنے والی 10طالبات کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک کے سرکاری کالج کی باحجاب طالبات کوکالج میں داخل ہونے سے روکنے پراحتجاج کرنے والی 10طالبات کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔کرناٹک میں حجاب پرپابندی کے خلاف طالبات کا کیس کرناٹک ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے۔ کرناٹک کی عدالت نے ہندوانتہاپسندوں کا موقف اپناتے ہوئے کیس کے فیصلے تک تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پرپابندی کا عبوری حکم دیا ہے۔کرناٹک کے اسکولز اورکالجز میں باحجاب طالبات کو کلاسز اٹینڈ کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ کرناٹک کے علاوہ بھارت کی دیگرریاستوں میں بھی حجاب کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔