ریاض (ویب ڈیسک)
سعودی عرب میں مساجد اور سرکاری اداروں میں نیکر پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی۔سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے سماجی آداب کے منافی نئی خلاف ورزی اور اس پر جرمانے کی منظوری بھی دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق مساجد اور سرکاری اداروں میں ہاف پینٹ پہن کر آنا سماجی آداب کے منافی قرار دیا گیا ہے۔ اس کی خلاف ورزی پر 250سے 500ریال تک جرمانہ ہوگا۔واضح رہے کہ سماجی ادب کے منافی خلاف ورزیوں کا لائحہ عمل دو نومبر2019سے نافذ کیا جاچکا ہے۔ اس وقت اس فہرست میں 19خلاف ورزیاں شامل تھیں۔ سابقہ خلاف ورزیوں پر 50ریال سے لے کر 6ہزار ریال تک کا جرمانہ مقرر ہے۔