Federal Minister for Information Technology Syed Aminul Haq addressing in the Closing Ceremony of Samsung Innovation Campus Program at Mohammad Ali Jinnah University Karachi on February 19, 2022
انفارمیشن ٹیکنالوجی کیلئے انقلابی اقدامات کررہے،اس شعبے کی اہمیت کو ہرسطح پرترجیح دیناضروری ہے ،امین الحق
ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن ووفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق کا ایم اے جناح یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب
کراچی (ویب نیوز)
ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن ووفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہا ہے کہ جب ڈیجیٹل دنیا کی بات کی جائے تو اس حقیقت کا اعتراف بھی ضروری ہے کہ ماضی میں ہم نے آئی ٹی کے شعبے کو خاطر خواہ اہمیت نہیں دی وزارت ملنے کے بعد اپنی اولین ترجیحات میں ملک بھر میں سیاسی و علاقائی امتیاز سے بالاتر ہوکر موبائل رابطوں اور براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی، جامعات و اکیڈمیز کے ساتھ مل کر آئی ٹی تربیت و جدید علوم سے آگاہی سمیت مختلف اقدامات کو شامل کیا، آئی ٹی خدمات کی برآمدات بڑھانے کیلئے عملی کوششوں کے نتیجے میں اس وقت 47 فیصد اضافے کے ساتھ آئی ٹی ایکسپورٹ سوا دو ارب سے تجاوز کرچکی ہے۔