پیکا ترمیمی آرڈیننس 2022 لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
پیکا ترمیمی آرڈیننس صحافیوں کی آواز دبانے کے لیے لایا گیا ہے، درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا
لاہور (ویب ڈیسک)
پیکا ترمیمی آرڈیننس 2022 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ چوہدری سعید ظفر ایڈوکیٹ نے صدر پاکستان کی جانب سے جاری پیکا ترمیمی آرڈیننس کو چیلنج کیا۔درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ پیکا ترمیمی آرڈیننس صحافیوں کی آواز دبانے کے لیے لایا گیا ہے، حکومت پیکا ترمیمی آرڈیننس لا کر اپنے مذموم مقاصد پورا کرنا چاہتی ہے، پارلیمنٹ کی موجودگی میں صدارتی آرڈیننس جاری کرنا غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت پیکا ترمیمی آرڈیننس 2022 کو کالعدم قرار دے۔