لاہور (ویب نیوز)

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے دو ترمیمی آرڈیننس جاری کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے شوگر فیکٹریز (کنٹرول) (ترمیمی)آرڈیننس 2023 اور صوبائی اسمبلی آف پنجاب سیکرٹریٹ سروسز(ترمیمی)آرڈیننس 2023 جاری کر دیا ۔شوگر فیکٹریز(کنٹرول) (ترمیمی)آرڈیننس 2023، شوگر فیکٹریز (کنٹرول)ایکٹ 1950 میں ترمیم کر کے جاری کیا گیا ہے تاکہ اپیلوں اور اس سے متعلقہ معاملات کو جلد نمٹایا جاسکے۔ گورنر پنجاب نے صوبائی اسمبلی آف پنجاب سیکرٹریٹ سروسز(ترمیمی)آرڈیننس 2023 بھی جاری کر دیا۔ صوبائی اسمبلی آف پنجاب سیکرٹریٹ سروسز ایکٹ 2019 میں کسی بھی حکم کے سلسلے میں قواعد کے تحت اپیل کی کوئی شق موجود نہیں تھی۔ مذکورہ ایکٹ میں ترمیم کے بعد ایسے کسی بھی حکم سے متاثر (aggrieved) ملازم کو، اس حکم کی اطلاع کے ساٹھ( 60) دن کے اندر، اس کے خلاف سپیکر یا گورنر پنجاب کے پاس اپیل کرنے کا حق ہو گا۔ اگر آرڈر سپیکر کے علاوہ کسی اور اتھارٹی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے تو اس صورت میں متاثر ملازم اپیل سپیکر جبکہ اگر آرڈر سپیکر کی طرف سے جاری کیا گیا تو گورنر پنجاب کے پاس اپیل کر سکے گا