ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد کی کاروائی۔سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث ایک اور اہم ملزم گرفتار
ایف آئی اے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث مجرمان کی گرفتاری کے لئے ایک دفعہ پھر متحرک۔مزید گرفتاریاں بھی متوقع
سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث مجرمان اپنی سرگرمیوں سے باز آجائیں۔آج نہیں تو کل،تمام مجرمان بہرصورت قانون کے شکنجے مین آئیں گے
والدین اپنے بچوں کے موبائل استعمال پر کڑی نظر رکھیں۔بصورت دیگر انہیں ناقابل تلافی نقصان اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ

اسلام آباد (ویب نیوز )

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث مجرمان کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے ایک دفعہ پھر حرکت میں آگئی۔گزشتہ روز ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد نے ضلع راولپنڈی میں کاروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر توہین رسالت و توہین مذہب پر مبنی بدترین گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث ایک اور اہم ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔مذکورہ ملزم کی گرفتاری کے بعد مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث مجرمان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر بدترین گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث مجرمان اس گھناؤنے جرم کے ارتکاب سے باز آجائیں۔آج نہیں تو کل،گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث تمام مجرمان بہرصورت قانون کے شکنجے میں آئیں گے۔کوئی بھی مجرم قانون کے شکنجے سے نہیں بچ پائے گا۔والدین اپنے بچوں کے موبائل استعمال پر کڑی نظر رکھیں۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث مجرمان کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے ایک دفعہ پھر متحرک ہو گئی ہے۔اس حوالے سے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد نے ضلع راولپنڈی میں گزشتہ روز کاروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر توہین رسالت و توہین مذہب پر مبنی بدترین گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث ایک اور اہم ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔مذکورہ ملزم کی شناخت فی الحال ظاہر نہیں کی جارہی۔مذکورہ ملزم کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث مزید ملزمان کی گرفتاری بھی متوقع ہے۔تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان کے سینئر نائب صدر شیراز احمد فاروقی اور جنرل سیکریٹری حافظ احتشام احمد نے ایف آئی اے کی جانب سے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث مذکورہ ملزم کی گرفتاری کا خیر مقدم کیا ہے۔اس حوالے سے جاری کئے گئے بیان میں گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث مجرمان کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ”ایف آئی اے کا سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث مجرمان کی گرفتاری کے لئے متحرک ہونا قابل تحسین ہے۔سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث مجرمان اس گھناؤنے جرم سے باز آجائیں۔اس سنگین ترین جرم میں ملوث مجرمان کی یہ غلط فہمی ہے کہ وہ کبھی قانون کے شکنجے میں نہیں آئیں گے۔ایسے مجرمان جتنا بھی چھپ کر یہ جرم کریں،وہ قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے۔آج نہیں تو کل،سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث تمام مجرمان بہرصورت قانون کے شکنجے میں آئیں گے”۔مذکورہ رہنماؤں کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں تمام والدین کو بھی خبردار کرتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ”حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث مجرمان کی گرفتاریوں کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ مذکورہ جرم میں ملوث مجرمان کی سرگرمیوں سے ان کے اہلخانہ بھی اس وقت تک واقف نہیں ہوتے،جب تک ان کی گرفتاری عمل میں نہ آجائے۔چونکہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیری مہم میں شدت آرہی ہے،اس لئے تمام والدین کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کے موبائل استعمال پر کڑی نظر رکھیں۔بصورت دیگر ایسے جرم کے مرتکب مجرمان کے اہلخانہ کو ہمیشہ کے لئے ناقابل تلافی نقصان اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے”۔