لاہور (ویب نیوز)

سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ” زمان پارک پہنچو” ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے لئے اسلام آباد پولیس کی ٹیم ڈی آئی جی شہزاد بخاری کی قیادت میں لاہور میں موجود ہے۔تحریک انصاف کے کارکنوں کے پتھرا ئوسے ڈی آئی جی شہزاد بخاری بھی زخمی ہو گئے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ زمان پارک پہنچو ٹاپ ٹرینڈ بن گیاہے۔آج دن ساڑھے دس بجے تک اس ہیش ٹیگ کے ساتھ 1935 ہزار ٹوئٹ ہو چکے ہیں، جس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔