اسلام آباد (ویب نیوز)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میٹا نے کہا ہے کہ وہ اپنے 10 ہزار ملازمین کو نوکریوں سے نکال دے گی۔ خیال رہے کہ چار ماہ قبل کمپنی نے 11 ہزار ملازمین کو برطرف کیا تھا۔

سی ای او مارک زکربرگ نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ ہم کمپنی کو حجم کم کرنے کیلیے 10 ہزار لوگوں کو نکال رہے ہیں جبکہ 5 ہزار آسامیاں بھی بند کر رہے ہیں جن پر ابھی تک کسی کوئی آئر (Hire) نہیں کیا گیا۔

مارک زکربرگ نے اس کی وجہ نہیں بتائی تاہم کہا جا رہا ہے کہ میٹا میں تازہ برطرفیاں کمپنی کے ڈھانچے کو نئے سرے سے ہموار کرنے اور غیر ضروری منصوبوں کو منسوخ کرنے کیلیے کی جائیں گی۔

زکربرگ 2023ء کو کارکردگی کے سال میں تبدیل کرنے کیلیے اخراجات میں کمی لانا چاہتے ہیں۔ ان کا ارادہ ہے کہ اخراجات میں 5 بلین ڈالرز کی کمی کی جائے