راولپنڈی (ویب ڈیسک)
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ازبک سفیر ایبک عارف عثمانوف کی ملاقات ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں ازبکستان کے سفیر ایبک عارف عثمانوف نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ اپنے تعلقات بالخصوص دفاعی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ملاقات میں خطے میں امن و سلامتی کے فروغ سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔اس موقع پر ازبک سفیر نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لئے کام جاری رکھنے کا عہد کیا۔