اسلام آباد (ویب ڈیسک)
پاکستان نے فیٹف انٹرنیشنل کوآپریشن ریویو بورڈ کے اجلاس میں 413 اینٹی منی لانڈرنگ کیسز پر رپورٹ پیش کردی۔منی لانڈرنگ کو روکنے کیلئے ابتک کے ا اقدامات کیے اس سے متعلق پاکستان نے فیٹف انٹرنیشنل کواپریشن ریویو بورڈ کے دو روزہ اجلاس میںپیشرفت رپورٹ جمع کرادی۔ایس ای سی پی کی جانب سے 26 بڑی کمپنیوں کے خلاف ایکشن بھی رپورٹ کا حصہ ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ کہتے ہیں کہ 26 کمپنیوں نے اپنی شیئرز کی رقوم اور منافع چھپانے کی کوشش کی۔کرپشن کا پیسہ منی لانڈرنگ میں استعمال کرنے والے اور مشکوک ٹرانزکشن میں ملوث افراد کی تفصیلات بھی فیٹف انٹرنیشنل کواپریشن ریویو بورڈ کو فراہم کردی گئیں۔ بتایا کہ 17 افراد کے خلاف کیسز نیب میں چل رہے ہیں جبکہ مشکوک بنک ترسیلات میں ملوث 19 افراد کے خلاف دیگر عدالتوں میں کیسز چل رہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکس چوری اور بغیر دستاویزات کے بڑی رقوم کی ادائیگوں میں ملوث 98 افراد کے خلاف بھی منی لانڈرنگ کا کیس بنایا گیا ہے۔پاکستان گرے لسٹ سے نکل پائے گا یا فیٹف کی تلوار پاکستان پر یونہی لٹکتی رہے گی اس کا حتمی فیصلہ چار مارچ کو ہونے والے اجلاس میں ہوگا جس میں کوآپریشن ریویو بورڈ کی سفارشات بھی پیش کی جائیں گی۔