بھارت مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کاتناسب تبدیل کرناچاہتاہے، پاکستان بھارتی سازش کی مذمت کرتاہے، ترجمان دفترخارجہ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

اسلام آباد (ویب نیوز)

پاکستان نی امریکی محکمہ خارجہ کی مذہبی آزادی سے متعلق رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اندرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہاکہ پاکستان میں مذہبی آزادی کو تحفظ حاصل ہے، دنیا بھر میں اسلامو فوبیا کے واقعات پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں، پاکستان اندرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، امریکی محکمہ خارجہ کی مذہبی آزادی سے متعلق رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ سفارت کاری میں بہت سے چینلز سامنے آتے ہیں، ان تمام ممالک کیساتھ ہم بات چیت اوررابطے میں ہیں، سب کو چیلنجز پر قابو پانے کی اپنی صلاحیت کا بتا رہے ہیں۔ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کاتناسب تبدیل کرناچاہتاہے، پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی سازش کی مذمت کرتاہے۔