سوات (ویب ڈیسک)
سوات کے دوسرے بڑے سرمائی ایونٹ”گبین جبہ سنو ایند سپورٹس فیسٹیول” کا آغاز ہوگیا، برف پوش چوٹیوں، حسین وادیوں، ٹھنڈی ندیوں اور ٹراؤٹ فشیریز کے لئے مشہور وادی گبین جبہ میں سنو اینڈ سپورٹس فیسٹیول تین دن تک جاری رہے گی، ایونٹ کا افتتاح گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات ریاض علی خان نے کیا، تقریب میں ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف علی مقامی ضلعی انتظامیہ کے افسران سمیت مقامی افراد، کھلاڑیوں اور سرمائی سیاحت کے لئے آئے سیاحوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، فیسٹیول میں کھیلوں کے مقابلوں کے ساتھ فوڈ سٹالز بھی لگائے گئے ہیں اور علاقائی موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، افتتاحی تقریب میں شاندار میوزک پرفارمنس پیش کی گئی جس میں پشتو اور اردو گانوں پر مقامی نوجوانوں نے روایتی اتنڑ ڈانس کا مظاہرہ کیا،سپورٹس ایونٹ میں تھرو بال، روایتی سکی، ماس وریسلنگ، کبڈی، آرچری اور ٹیکاوٹ بال کے مقابلے منعقد ہوں گے، سپورٹس مقابلوں میں مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ صوبائی اور قومی سطح کے کھلاڑی بھی حصہ لے رہے ہیں، پہلے دن میچوں کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات اور میڈلز تقسیم کئے گئے جس کے مہمان خصوصی ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف علی تھے، فیسٹیول تین دن جاری رہنے کے بعد اس کا اختتام یکم مارچ کو ہوگا، فیسٹیول میں فیمیلیز خصوصاً خواتین اور بچوں کی تفریح کا بھی خصوصی خیال اہتمام کیا گیا ہے، واضح رہے کہ اس سے پہلے گبین جبہ فیسٹیول 25 فروری کو شیڈول تھا جو شدید بارش اور برف باری کی وجہ سے دودن کی تاخیر سے جمعہ کی بجائے اتوار کے دن شروع ہوا۔