ایک سال میں ٹماٹر کی قیمت میں مجموعی طور پر 310فیصد سے زائد اضافہ ہوا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ماہانہ اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فروری میں مہنگائی میں 1اعشاریہ 15فیصد کا اضافہ ہوگیا، مہنگائی کی مجموعی شرح 12.24فیصد تک پہنچ گئی، فروری 2021میں مہنگائی کی شرح 8.7فیصد تھی۔سالانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 3.54فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، رواں مالی سال جولائی تا فروری مہنگائی کی شرح 10.52فیصد رہی، ایک سال میں ٹماٹر کی قیمت میں مجموعی طور پر 310فیصد سے زائد، خوردنی تیل کی قیمت میں 41.03، ویجیٹیبل گھی 38.82، دال مسور 38.42، سبزیوں کی قیمت میں 33.31، گوشت 23.64، چاول 11.89فیصد مہنگا ہوا۔شہری علاقوں میں جنوری 2022 کے مقابلے میں فروری میں یعنی ایک ماہ میں ٹماٹر 191.72فیصد مہنگے ہوئے، مرغی کی قیمت 11.61فیصد، سبزیاں 10.69، پھل 7.32، مسٹرڈ آئل 5.33 ، ویجیٹیبل گھی 2.68 فیصد، کوکنگ آئل کی قیمت میں 2.37 فیصد اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق دیہی علاقوں میں ایک ماہ میں ٹماٹر 198.35فیصد مہنگے ہوئے، مرغی کی قیمت میں 8.73 فیصد، سبزیاں 10.69 اور کوکنگ آئل 3.74فیصد مہنگا ہوا۔