انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان، سلامتی کے اداروں اور پولیس کے شانہ بشانہ ہیں
پشاور مسجد میں خود کش حملہ کسی ایک مکتبہ فکر کی مسجد پر نہیں پوری پاکستان کی مساجد پر حملہ ہے
7 مارچ کو اسلام آباد میں پیغام پاکستان علماء و مشائخ کانفرنس ہو گی
لاہور (ویب ڈیسک)
ملک کے تمام مکاتب فکر و مذاہب کے قائدین نے سانحہ پشاور کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اسے اسلام اور پاکستان دشمن عناصر کی کاروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دشمن عناصر ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں، جسے باہمی اتحاد سے ناکام بنائیں گے، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان، سلامتی کے اداروں اور پولیس کے شانہ بشانہ ہیں، پشاور مسجد میں خود کش حملہ کسی ایک مکتبہ فکر کی مسجد پر نہیں پوری پاکستان کی مساجد پر حملہ ہے، یہ پاکستان اور اہل پاکستان پر حملہ ہے، دشمن کی تقسیم کرنے سازش ناکام ہو گی، یہ بات مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ اور مذہبی جماعتوں کے قائدین چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، پیر نقیب الرحمن، صاحبزادہ حسان حسیب الرحمن،علامہ عارف واحدی،مولانا افضل حیدری، علامہ عبد الحق مجاہد، علامہ محمد حسین اکبر،مولانا اسعد زکریا قاسمی، مولانا مفتی محمد زبیر، مولانا سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، مولانا حامد الحق حقانی،چرچ آف پاکستان کے صدر بشپ آزاد مارشل، سردار بشن سنگھ، علامہ عبد الوہاب روپڑی، مولانا سید یوسف شاہ، مولانا محمد خان لغاری،حافظ کاظم رضا، مولانا نعمان حاشر، مولانا ابو بکر حمید صابری، مولانا محمد اسلم صدیقی، مولانا پروفیسر ابو بکر صدیق،علامہ طاہر الحسن، مولانا عبید اللہ گورمانی، مولانا محمد شفیع قاسمی، مولانا عزیز اکبر قاسمی، مولانا پیر اسعد حبیب شاہ جمالی، مولانا اسد اللہ فاروق، مولانا محمد اشفاق پتافی، مولانا طاہر عقیل اعوان، علامہ پیر زبیر عابداور دیگر نے ایک مشترکہ بیان میں کہی،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قائدین نے کہا کہ پشاور خودکش دھماکا پاکستان دشمن عناصر کی کاروائی ہے، دشمن کے مذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،، رہنمائوں نے پشاور کے قصہ خوانی بازار میں کوچہ رسالدار میں واقع جامع مسجد امامیہ میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خودکش دھماکا سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ہے، اس حملے کو پاکستان پر حملہ سمجھتے ہیں، شہدا کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،اس وقت ہمیں ملکی اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے،دشمن کو اس کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔رہنمائوں نے کہا کہ بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بنایا گیا جو ایک بزدلانہ عمل ہے اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور شہدا کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے کہا کہ اس حملے کو پاکستان پر حملہ سمجھتے ہیں،یہ حملہ ایک طبقے پر نہیں ہم سب پر ہے، شہدا اور زخمیوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا،رہنمائوں نے کہا کہ ملک کی تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں امن چاہتی ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام جماعتیں ایک پیج پر ہیں، ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں، امن و مان خراب کرنے کی سازشیں کرنے والی طاقتوں کو موثر انداز میں جواب دینا ہو گا۔ رہنمائوں نے اعلان کیا کہ آئندہ جمعة المبارک کو ملک بھر میں یوم استحکام پاکستان منایا جائے گا، 7 مارچ کو اسلام آباد میں پیغام پاکستان علماء و مشائخ کانفرنس ہو گی۔