کورونا وائرس ، ملک بھر میں مزید 7افراد جاں بحق
اموات30265تک پہنچ گئیں،755نئے کیسز رپورٹ
کورونا کیسز کے مثبت آنے کی شرح2 فیصد تک پہنچ گئی ،این سی او سی
100ملین پاکستانی مکمل کووڈ ویکسین لگوا چکے ہیں ،اسد عمر
اسلام آباد (ویب نیوز)
مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث پاکستان بھرمیں مزید7مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد30265تک پہنچ گئی ۔ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر کوروناوائرس کے755نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسزکی تعداد29611تک پہنچ گئی۔ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح2 فیصد تک پہنچ گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے اتوارکے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اب تک12 کروڑ71لاکھ17ہزار340 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران1لاکھ66ہزار131افرادکو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک9کروڑ92لاکھ92ہزار129افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کی 2لاکھ42ہزار151خواراکیںلگائی گئیں۔ ملک بھر میںاب تک کوروناوائرس کی کل21کروڑ 55لاکھ39ہزار999خوراکیں لگائی جا چکی ہیں ۔ جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں4لاکھ22ہزار935کوروناوائر
وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،نیشنل کمانڈاینڈآپریشنل سینٹر(این سی او سی ) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے 100ملین پاکستانی مکمل کووڈ ویکسین لگوا چکے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ قومی ویکسینیشن مہم میں اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے ، 100 ملین پاکستانی اب مکمل طور پر ویکسین لگوا چکے ہیں، 127ملین سے زیادہ لوگوں نے کم از کم ایک خوراک لگوائی ہے۔ ہم تمام اہل شہریوں کی ویکسینیشن حاصل کرنے کے بہت قریب ہیں۔