ماسٹر چنگان موٹرز نے پہلی بارکا پاکستان میں اوشانX7 کا آر ایچ ڈی گلوبل پریمیئر لانچ کردیا
کراچی( ویب نیوز )
پاکستان کے سرکردہ آٹو موٹیو برانڈ ماسٹر چنگان موٹرز لمیٹڈ نے آر ایچ ڈی گلوبل پریمیئر میں اپنی ایس یو وی چنگان اوشانX7متعارف کرادی ہے۔ملکی تاریخ میں یہ پہلی بار ہو اہے کہ ایک مقامی آر ایچ ڈی ماڈل کو دنیا کے کسی دوسرے ملک سے متعارف کرایا گیا ہو۔ماسٹر چنگان موٹرز لمیٹڈ کے سی ای او دانیال ملک نے کراچی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران اس ایس یو وی کی رونمائی کی اور اس تقریب کے پرجوش سیٹ کو ڈیجیٹل اسٹریم کے ذریعے ملک بھر میں ڈیلرز شپ اور دنیا بھر میں چنگا ن پارٹنرز آؤٹ لیٹ پر بھی نشر کیا گیا۔
چنگان اوشانX7پاکستان میں بننے والی پہلی یورو6گاڑی ہے،جو کہ صاف ستھرے پاکستان کیلئے کمپنی کے عزم کو ظاہر کرتا ہے،ماسٹر چنگان پلانٹ آٹو انڈسٹری میں سب سے زیادہ ماحول دوست ہے،جہاں 30فیصد توانائی شمسی ذرائع سے حاصل کی جاتی ہے اور اس سال کے وسط تک یہ شرح بڑھکر60فیصد تک ہوجائیگی،نئی چنگان اوشانX7دو اقسام 5 Seat FutureSenseTMاور
7Seat Comfortمیں دستیاب ہوگی،ملک بھر میں ماسٹر چنگان کے ڈیلرز شپ پر Orion Blueاور Cosmic Redرنگوں میں یہ ایس یو وی ڈسپلے کیلئے دستیاب ہے۔
اس موقع پر دانیال ملک نے چین کی جانب سے عالمی آٹو ٹیکنالوجی کے مستقبل کی قیادت کے حوالے سے 160سالہ پرانی کمپنی کی حالیہ کامیابیوں پر روشنی ڈالی،ایک محاذ پر چنگان،ہواوے اور CATL.”کے ساتھ ملکر ایک بالکل نئی انٹیلی جنٹ الیکٹرک کار پلیٹ فارم تیار کررہا ہے،اور دوسری جانب یہ معیار کے اعتبار سے تمام چینی کمپنیوں میں نمبر ون کے طور پر آٹو موٹیو رینکنگ جیسے جے ڈی پاور کی توجہ حاصل کررہی ہے۔
نئی چنگان اوشانx7ملک میں دستیاب دیگر ایس یو وی کی طرح ہے،تاہم اس کا ٹربو انجن 2.7Lطاقت کا حامل ہے جبکہ دیگر ایس یو ویز1.5Lٹربو انجن طاقت کی حامل ہیں،نئی چنگان اوشانx7کی پیمائش4,730mm X 1,870mm X 1,720mmہے اور یہ ورلڈ ریکارڈ یافتہ 1.5Lٹربو انجن سے تقویت یافتہ ہے،یہ گاڑی185ہارس پاور(138کلو واٹ)کا آؤٹ پٹ اور 300این ایم کا ٹارک پیدا کرسکتی ہے،نئی چنگان اوشانx7متاثر کن0.05سیکنڈ تھروٹل رسپانس کی حامل ہے،اور محض8.23سیکنڈ میں صفر سے 100کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ سکتی ہے۔
دانیال ملک نے پاکستان میں ایس یو وی صارفین کو درپیش مسائل کے بارے میں بات کی،انہوں نے ایندھن کی بچت،ڈرائیو میں آرام دہ،فرسودہ ماڈلز،محدود بعد از فروخت تعاون اور ناکافی ڈیلرز نیٹ ورک پر روشنی ڈالی،چنگان اوشانX7کے ساتھ اب پاکستانی عوام کو کسی بھی عالمی پراڈکٹ کیلئے مہینوں اور سالوں تک انتظار نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ یہ پراڈکٹ اب پاکستان میں متعارف کرائی جائیگی۔
ان کے الفاظ کے مطابق کمپنی نے اس پراڈکٹ کی قیمت انتہائی مناسب رکھی گئی ہے جو کہ (FutureSense TMکیلئے 59لاکھ50ہزار اور (Comfort),کیلئے 57لاکھ50ہزار روپے رکھی گئی ہے،اس قیمت نے آٹو انڈسٹری میں تہلکہ مچا دیا ہے اور چھوٹی ایس یو ویز اور سیڈان کا انتظار کرنے والے صارفین چنگان اوشانX7کی جانب متوجہ ہونگے۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ وہ ممکنہ طور پر اس گاڑ ی کی زبردست متوقع مانگ کیلئے ایک ماہ قبل ہی تیار ہے،چنگان اوشانX7کی بکنگ اور ٹیسٹ ڈرائیو7مارچ سے شروع ہورہی ہے اور اس کی ڈلیوری اپریل سے شروع ہوگی۔
پاکستان پہلا ملک ہے جس نے بالکل نئی آر ایچ ڈی چنگان اوشانX7وصول کی جو کہ انٹیلی جنٹ ڈرائیونگ خاصیت
“FutureSenseکی حامل ہے،گزشتہ برس چنگان اپنے کارپوریٹ وژن ”مستقبل ہمیشہ کیلئے آگے“کے تحت پاکستا ن کی سڑکوں پر مقامی طور پر مستقبل کی لیول تھری سیلف ڈرائیونگ ٹیکنالوجی کا تجربہ کرنے والی پاکستان کی پہلی کمپنی بنی،چنگان سیلف ڈرائیونگ کار اور انٹیلی جنٹ ڈرائیونگ ٹیکنالوجی میں عالمی لیڈرز میں سے ہے،یہ کار ساز ادارہ اپنی آمدن کا 5فیصد ریسرچ و ڈیولپمنٹ پر خرچ کرتا ہے اور چین میں ہر سال قومی ار اینڈ ڈی ایوارڈ حاصل کرتا ہے۔