پشاور (ویب نیوز)

رعایتی تیل کی پہلی کھیپ موصول ہونے کے بعد روس سے سستی ایل پی جی کی پہلی کھیپ تورخم بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گیا۔ بارڈر ذرائع کے مطابق ایل پی جی کارگو ازبکستان کے راستے افغانستان کے ساتھ طورخم کی زمینی سرحد سے پاکستان پہنچا۔ایل پی جی کی کھیپ ازبکستان سے ٹرکوں کے ذریعے افغانستان کے راستے پاکستان پہنچی، کارگو 10 ایل پی جی ٹرکوں پر مشتمل ہے اور پہلے مرحلے میں روس سیخریدے گئے 110,000 ٹن ایل پی جی کا حصہ ہے