Prime Minister Imran Khan chairs meeting of the Federal Cabinet at Islamabad on 28th December, 2021

اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بھی وزیر اعظم کو بریفنگ

 عدم اعتماد والے شوق پورا کرلیں،کرپٹ لوگ ہیں ان کا ایجنڈا ہم ناکام بنائیں گے

 تیاری اور نمبر گیم پوری،ہماری جمہوری حکومت ہے اس کو کوئی خطرہ نہیں،عمران خان کا کور کمیٹی اجلاس میں اظہار خیال

اسلام آباد (ویب  نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان سے رابطے کا ٹاسک دے دیا ، عمران خان نے کہا ہے کہ یہ مافیا ہیں، چور ہیں اور کرپٹ لوگ ہیں،عدم اعتماد والے شوق پورا کرلیں، ان کا ایجنڈا ہم ناکام بنائیں گے ، ان کا جو جی چاہتا ہے کریں، ہماری تیاری اور نمبر گیم پوری ہے۔ہماری جمہوری حکومت ہے اس کو کوئی خطرہ نہیں، جن کو مقدموں کا خطرہ ہے وہ لوٹی ہوئی دولت کے ذریعے کبھی بھی انقلاب نہیں لاسکتے۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ کور کمیٹی کے اجلاس میںملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے پارلیمانی امور کے حوالہ سے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی۔ وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ٹاسک دیا ہے کہ وہ جہانگیرترین اور عبدالعلیم خان کے معاملہ کو دیکھیں اور ان سے ملاقات بھی کریں اور معاملہ کو حل کرنے کی کوشش کریں تاکہ معاملات مزید خراب نہ ہوںجبکہ اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے حوالہ سے آئینی ترمیمی بل قومی اسمبلی میںپیش کرنے کے حوالے سے پارٹی رہنمائوں کے ساتھ مشاورت کی اوراس حوالے سے اپنے وژن سے بھی آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے اپنی قانونی ٹیم سے کہا کہ وہ بل کی تیاری جلد ازجلد مکمل کریں تاکہ اسے قومی اسمبلی میں پیش کیا جاسکے۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بھی وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی رہنمائوں کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مزید کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے موجودہ سیاسی حالات مسلسل تیسری بار آج ( منگل کو) ہونے والاوفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا۔وزیراعظم عمران خان نے آج( منگل کو) وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرنی تھی تاہم ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے موجودہ سیاسی حالات اور اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے باعث وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کیا ہے۔اس سے قبل وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی پریس کانفرنس کرتے ہوئے عندیہ دیا تھا کہ وفاقی کابینہ کا منگل کو ہونے والا اجلاس شاید نہ ہو سکے۔

#/S