کورونا کیسز کے مثبت آنے کی شرح1.29 فیصد تک پہنچ گئی،این سی او سی
اسلام آباد (ویب ڈیسک)
مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید9مریض انتقال کر گئے جس کے بعد انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد30281تک پہنچ گئی ۔ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں کوروناوائرس کے378نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ فعال کیسزکی تعداد29346تک پہنچ گئی ۔ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح1.29 فیصد تک پہنچ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے منگل کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اب تک12 کروڑ76لاکھ97ہزار360 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران1لاکھ65ہزار291افرادکو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک10کروڑ4لاکھ63 ہزار513افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کی 2لاکھ99ہزار512خواراکیںلگائی گئیں۔ملک بھر میںاب تک کوروناوائرس کی کل21کروڑ 74لاکھ44ہزار622خوراکیں لگائی جا چکی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں5لاکھ11ہزار981کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔اب تک ملک بھر میں 47لاکھ4ہزار 755افراد کو کوروناوائرس کی بوسٹر ڈوز لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوںکے دوران ملک بھر میں 57948افراد کو کوروناوائرس کی بوسٹرڈوزلگائی گئی۔ پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 15لاکھ15ہزار392تک پہنچ گئی ۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے14 لاکھ55 ہزار765مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد778تک پہنچ گئی۔ این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح96.1فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے603مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسزاور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبارسے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھردوسرے نمبر پر آگیا۔ اس وقت خیبرپختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد2392تک پہنچ گئی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد381تک پہنچ گئی ۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد3449تک پہنچ گئی ،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد22671تک پہنچ گئی ، صوبہ بلوچستان60،آزاد جموں وکشمیر225جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد168تک پہنچ گئی۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے5 لاکھ39ہزار597مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب میں 4لاکھ85ہزار989،صوبہ خیبر پختونخوا میں 208621،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد133262،صوبہ بلوچستان34961،آزادجموں وکشمیر42112جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونیوالے مریضوں کی تعداد11223تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میںکورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد134662،خیبرپختونخوا میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد217304،صوبہ پنجاب میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد5لاکھ2ہزار968،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد5لاکھ70ہزار353،بلوچستان میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 35398 ،آزاد کشمیر43125اور گلگت بلتستان میں11582افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں13530افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں8085، خیبر پختونخوا میں6291، اسلام آباد میں1019، گلگت بلتستان میں191، بلوچستان میں377اور آزاد جموں و کشمیر میں788فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموںوکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح دو فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ ایک فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 2 کروڑ67لاکھ12ہزار953ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے29216نئے ٹیسٹ کئے گئے ۔