کورونا کیسز کے مثبت آنے کی شرح1.76 فیصد تک پہنچ گئی،این سی او سی

اسلام آباد  (ویب ڈیسک)

مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید4مریض انتقال کر گئے جس کے بعد انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد30291تک پہنچ گئی ۔ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا کے639نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ فعال کیسزکی تعداد18049تک پہنچ گئی ۔کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح1.76فیصد تک پہنچ گئی۔جمعرات کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اب تک12 کروڑ79لاکھ42ہزار647 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران1لاکھ30ہزار918افرادکوکووڈ ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک10کروڑ13لاکھ79ہزار429افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کی 4لاکھ66ہزار473 خواراکیںلگائی گئیں۔ اب تک کوروناوائرس کی کل21کروڑ86لاکھ89ہزار769خوراکیں لگائی جا چکی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں6لاکھ38ہزار 690کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔اب تک ملک بھر میں 48لاکھ11ہزار 485افراد کو کوروناوائرس کی بوسٹر ڈوز لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 53204افراد کو کورونا کی بوسٹرڈوزلگائی گئی۔ پاکستان اب تک کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 15لاکھ16ہزار707تک پہنچ گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے14 لاکھ68 ہزار449مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد722تک پہنچ گئی۔ این سی اوسی کے مطابق  پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح96.8فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے581مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسزاور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار  سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھردوسرے نمبر پر آگیا۔ اس وقت خیبرپختونخوا میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد2363تک پہنچ گئی ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد360تک پہنچ گئی۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد3316تک پہنچ گئی ،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد11607تک پہنچ گئی ، صوبہ بلوچستان54،آزاد جموں وکشمیر182جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد167تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے5 لاکھ51ہزار242مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب میں 4لاکھ86ہزار428،صوبہ خیبر پختونخوا میں 209033،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد133357،صوبہ بلوچستان34972،آزادجموں وکشمیر42177جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد11240تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میںکورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد134736،خیبرپختونخوا میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد217690،صوبہ پنجاب میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد5لاکھ3ہزار279،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد5لاکھ70ہزار934،بلوچستان میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 35403 ،آزاد کشمیر43149اور گلگت بلتستان میں11598افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں13535افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں8085، خیبر پختونخوا میں6294، اسلام آباد میں1019، گلگت بلتستان میں191، بلوچستان میں377اور آزاد جموں و کشمیر میں790فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموںوکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح دو فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ ایک فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 2 کروڑ67لاکھ85ہزار763ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے36241نئے ٹیسٹ کئے گئے۔