اسلام آباد  (ویب ڈیسک)

مہلک عالمی وبا کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید7افراد جاں بحق ہو گئے ،اموات 30298ہو گئیں،گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 723نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2کروڑ 68 لاکھ 25 ہزار 303افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 39ہزار 540نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14لاکھ 69ہزار 405مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 677مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ آٹھ دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 723نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد15لاکھ 17ہزار512ہو گئے ، پنجاب میں 5لاکھ 3ہزار 426، سندھ میں 5 لاکھ 71 ہزار 268، خیبرپختونخوا میں 2لاکھ 17ہزار 857، بلوچستان میں 35 ہزار 427، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 608، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 767 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 159کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا سے ایک دن میں 7 افراد جاں بحق ہونے کے بعد مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار 298 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 535، سندھ میں 8 ہزار 89، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 297، اسلام آباد میں ایک ہزار 19، بلوچستان میں 377، گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں 790مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔