اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت سینیٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ پاکستان میں 50فیصد سے زائد خواتین کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار ثانیہ نشتر نے وزارت منصوبہ بندی میں قومی صنفی پالیسی فریم ورک کی افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری، سینیٹر ثانیہ نشتر، لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر سمیت ممبران پارلیمنٹ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین شریک ہوئیں۔ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس پروگرام کے ذریعے خواتین اور لڑکیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں، احساس کفالت پروگرام کے تحت 14ہزار روپے خواتین میں نقد تقسیم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے ذریعے بہتر حکمت عملی سے عوام کا طرز معاشرت بہتر بنایا جارہا ہے۔