Prime Minister Imran Khan meets Senior leadership of MQM in Karachi on 9th March, 2022.
ہاتھوں کی زنجیر اب کھل گئی ، پہلا ہدف آصف زرداری ہوگا، وزیر اعظم
یہ چور جو 30 سال سے اس ملک کا خون چوستے رہے ہیں اب اکھٹے ہوگئے ہیں کہ ملک کو عمران خان سے بچانا ہے
قوم کو بتاوں گا کہ یہ چوروں کا ٹولہ ہے اس کے خلاف جنگ اکیلے عمران خان کی نہیں ہے بلکہ ہر بچے بچے کی ہے،گورنر ہاوس کراچی میں کارکنوں سے خطاب
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میرے ہاتھوں میں جو رنجیر بندھی ہوئی تھیں وہ اب کھل جائیں گی اور میرا پہلا ہدف آصف علی زرداری ہوں گے جو کافی عرصے سے میری بندوق کے نشانے پر ہے۔گورنر ہاوس کراچی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ علی زیدی اور ان کی ٹیم کے دورے سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ سب سے زیادہ تبدیلی کی ضرورت سندھ میں ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ کے لوگ ڈاکو زرداری سے آزادی چاہتے ہیں، علی زیدی اور شاہ محمود قریشی کے بعد اب میں سندھ کا دورہ کروں گا۔وزیر اعظم نے جلسے کے شرکاء کو کے سی آر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر مکمل ہونے والا ہے اور کراچی کے شہریوں کو گرین لائن مبارک باد بھی کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کا پیکج آہستہ آہستہ سب کے سامنے آتا جائیگا، مجھے یقین ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنا کام کراچی کے لیے کسی نے نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے پاکستان کی تاریخ کا سب زیادہ ٹیکس ہماری حکومت میں ادا کیا، اور اس کی وجہ سے ہمیں توفیق ملی کہ ہم اپنی عوام پر بوجھ کم کریں، اسی لیے ہم نے پیٹرول اور ڈیزل پر 10 روپے کم کیے۔وزیر اعظم نے کہاکہ جب دنیا میں ڈیزل اور بجلی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، تو ہم نے دونوں کی قیمت کم کی، پاکستان میں ڈیزل سب سے زیادہ سستا ہے جبکہ دبئی میں ان کی زمین سے تیل نکلتا ہے لیکن وہاں بھی پیٹرول مہنگا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہمارا ملک صحیح سمت پر گامزن ہے، پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس کلیکشن سب سے زیادہ ترسیلات ہماری حکومت میں پہلی بار ہوا۔