ریاض (ویب ڈیسک)
دو سال بعد کعبے کی رونقیں مکمل طور پر بحال ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے عمرہ زائرین کے لیے کورونا وائرس سے بچاوکے لیے احتیاطی تدابیر میں نرمی کردی گئی۔احتیاطی تدابیر میں نرمی کیے جانے کے بعد سعودی عرب سمیت بیرون ممالک سے ہزاروں کی تعداد میں عمرہ زائرین نماز جمعہ کے لیے بیت اللہ شریف اور مسجد نبوی پہنچ گئے ۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریبا 10 لاکھ سے زائد نمازیوں نے مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی ۖ میں نماز جمعہ بغیر سماجی فاصلے کے ادا کی۔رپورٹ کے مطابق کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر سے تقریبا 2 لاکھ سے زائد معتمرین سعودی عرب پہنچے۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ پرمٹ کی شرط بھی ختم کردی ہے جس کے بعد اندرون ملک سے ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی اور دیگر غیر ملکی اقامہ ہولڈرز عمرہ کی سعادت اور روضہ رسول پر حاضری کے لیے مکہ اور مدینہ پہنچ رہے ہیں،خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کیسز بڑھنے کے باعث سعودی حکومت نے حج اور عمرے کے لیے زائرین کی تعداد انتہائی محدود کر دی تھی جبکہ مساجد میں بھی نمازیوں کی تعداد کو کم کر دیا گیا تھا۔۔