بھارتی میزائل کو ایئر فورس مانیٹر نہ کرتی تو ایک اور جنگ چھڑ سکتی تھی، شاہ محمود قریشی
اسلا م آباد( ویب نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی میزائل کو ایئر فورس مانیٹر نہ کرتی تو ایک اور جنگ چھڑ سکتی تھی۔میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کہہ رہا ہے یہ میزائل کا گرنا ایک حادثہ ہے، اگر اس حادثاتی فائر سے کوئی نقصان ہو جاتا تو کون ذمہ دار ہوتا؟انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی ایئر فورس اس کو مانیٹر نہ کرتی تو تیسری جنگ چھڑ سکتی تھی، انٹرنیشنل ایوی ایشن اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزی پر نوٹس لے، اگر یہ پاکستان سے ہوتا تو انڈین میڈیا آگ بگولہ ہوتا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کے میڈیا کو اس معاملے کو اجاگر کرنا چاہیے، میزائل میان چنوں پر گرا اگر شہر پر گرتا تو کون ذمہ دار ہوتا، جو مسافر جہاز جا رہا تھا اگر وہ گر جاتا تو معصوم جانوں کے ضیائع کا کون ذمہ دار ہوتا۔وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ بھیانک کارروائی ہے، ہمیں مطمئین کیا جائے۔واضح رہے کہ بھارت نے 9 مارچ کو پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کا اعتراف کرلیا تھا ۔