Abacusکنسلٹنگ نے ایل سی سی آئی پریذیڈنٹ آئی ٹی ایوارڈ جیت لیا ابا کس
لاہور( ویب نیوز )
معروف ٹیکنالوجی،کنسلٹنگ اور آؤٹ سورسنگ فرم Abacusکنسلٹنگ کو پاکستان کے آئی ٹی کے منظر نامہ میں اس کے شاندار کردار پر ایل سی سی آئی پریذیڈنٹ آئی ٹی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ایوان صدر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں پاکستان کے ٹیکنالوجی کے منظر نامہ میں کلیدی کردار ادا کرنے اور ملکی معیشت میں حصہ ڈالنے پر Abacusکے کردار کو سراہا گیا۔
صدر پاکستان جناب ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے Abacusکنسلٹنگ کی سی ای او فاطمہ اسد کو ایوارڈ پیش کیا گیا۔اس موقع پر فاطمہ اسد کا کہنا تھا کہ ”وہ اس اعزاز پر صدر پاکستان جناب ڈاکٹر عارف علوی اور ایوان تجارت و صنعت لاہور کی انتہائی مشکور ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈدنیا بھر میں اپنے کلائنٹس کو ٹاپ آف دی لائن ٹیکنالوجی سالوشنز فراہم کرنے میں ہماری اختراع کا ثبوت ہے،انہوں نے اس ایوارڈ کو Abacusٹیم سے منسوب کرتے ہوئے مزیدکہا کہ’عالمی معیار کے سالوشنز فراہم کرنے اور اپنے کلائنٹس اور شراکت داروں کیلئے قدر پیدا کرنے کا ہمارا عزم حقیقی معنوں میں ہمارے لوگ ہیں،جن کے بغیر یہ سب ہر گز ممکن نہ تھا۔‘
گزشتہ تین دہائیوں سے Abacusکنسلٹنگ کاروباری ارتقاء کے وسیع پورٹ فولیو کے ساتھ پاکستان کی معروف ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سے ایک ہے،جوانٹر پرائز سسٹمز،ڈیجیٹل ٹرانفارمیشن سالوشنز،انٹر نیشنل/پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ،بزنس پروسیس آؤٹ سورسنگ،کلاؤڈ و ایمرجنگ ٹیکنالوجیز،ہیومین کیپیٹل سالوشنز اور حکمت عملی و مالیاتی مشاورت فراہم کرتی ہے۔گزشتہ برسوں کے دوران Abacusنے عالمی رہنماؤں کے ساتھ گہری شراکت داری اوراپنے عالمی نقوش کو وسیع کرنے میں مستقل سرمایہ کاری پر توجہ مرکو ز کرتے ہوئے ترقی کی ہے۔دنیا کی چند معروف ٹیکنالوجی فرمز جیسے،سیپ،امیزون ویب سروسز،گوگل کلاؤڈ،مائیکرو سافٹ،UiPath اور دیگر کے اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر Abacusپاکستان کا ایک سرکردہ آئی سی ٹی بر آمد کنندہ ہے،اس سے قبل Abacusنے مسلسل پانچ برس
2017, 2018, 2019, 2020, 2021تک سیپ پلیٹ فارم پر اپنی شاندار کاکردگی اور مارکیٹ لیڈر شپ پر معتبر
SAP’s Partner of the Year MENA’ ایوارڈ بھی جیتے تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ“ملکی ترقی کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ ناگزیر ہے اور یہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،ملک میں آئی ٹی کی بر آمدات کو اربوں ڈالرز تک بڑھانے کی بھرپورصلاحیت ہے،اور کوویڈ کے دوران آئی ٹی کی اہمیت میں اور بھی زیادہ اضافہ ہوگیا ہے اور سال2023تک ملکی آئی ٹی بر آمدات5ارب ڈالرز کی سطح کو چھو سکتی ہیں۔“
ایوان تجارت و صنعت لاہور کے صدر میاں نعمان کبیر نے حکومت کی جانب سے آئی ٹی سی سیکٹر کیلئے اٹھائے گئے حالیہ اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سیکٹر کی 40تا45فیصد کی شرح سے کرتی ترقی نے دیگر شعبوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے،انہوں نے حکومت اور تاجر برادری کے درمیان مسلسل تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا۔