بیجنگ (ویب ڈیسک)
چین میں 133 مسافروں کو لے کر جانے والا طیارہ گِر کر تباہ ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کا بوئنگ737طیارہ چین کے علاقے کومنگ سے گوانگ زو جا رہا تھا۔اطلاعات ہیں کہ بوئنگ737طیارہ چین کے گوانگ شی ریجن میں گر کر تباہ ہوا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہیں۔مینجمنٹ بیورو کے مطابق بوئنگ 737طیارہ گِرنے کے نتیجے میں پہاڑوں میں خوفناک آگ لگ گئی۔ ایوی ایشن سیفٹی نیٹ ورک کے مطابق چین کا آخری جیٹ حادثہ 2010 میں ہوا تھا، جب ہینان ایئر لائنز کا ایک ایمبریئر ای-190 علاقائی جیٹ کم مرئی میں یچون ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا۔اس حادثے کے نتیجے میں جہاز میں سوار 96 میں سے 44 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔