آزاد کشمیر میں شرح خواندگی 76فی صد ، اگلے پانچ سالوں 86 تک لیکر جانے کا عزم

آزاد کشمیر کے چھ ہزار سرکاری تعلیمی اداروں میں پانچ لاکھ بیس ہزار بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں

سرکاری سکولوں کے  789بچوں کی نظر کا معائینہ کیا گیا،380 بچوں کو مفت عینکیں فراہم کی گئی ہیں

2023 میں11 ہزار پرائمری تعلیمی اداروں میں ایک لاکھ بچوں  میںمفت کتب تقسیم کی گئی زاہد خان عباسی

مظفرآباد(ویب  نیوز)

عالمی یوم خواندگی کے موقع پہ سیکرٹری تعلیم زاہد خان عباسی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں شرح خواندگی 76فی صد ہے چھ ہزار سرکاری تعلیمی اداروں میں پانچ لاکھ بیس ہزار بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں گزشتہ برس  گیارہ ہزار سات  پرائمری تعلیمی اداروں میں ایک لاکھ سے زائد بچوں مفت کتب تقسیم کی گئی آئندہ سال پورے آزاد کشمیر میں پرائمری تک فری کتب دیں گے،آزاد کشمیر کی شرح خواندگی پاکستان کے تمام صوبوں سے زیادہ ہے کوالٹی ایجوکیشن پہ توجہ دے رہے ہیں ینگ فریش تعیناتیوں سے بہتری کی امید ہے اور کوشش جاری رکھی ہوئی این ٹی ایس کے ذریعے ساڑھے گیارہ ہزار اساتذہ بھرتی ہوئے اور پی ایس سی کے ذریعے آٹھ سو چوبیس ٹیچر ز بھرتی ہوئے تازہ دم فریش فیکلٹی کی وجہ سے معیار تعلیم میں بہتری آ رہی ہے جس کا نتیجہ آئیند چند سالوں میں سامنے آئے گا ہمارا مقصد ریاست کی عوام کو بہتری اور معیاری درسگاہوں کے ساتھ ساتھ بہترین تعلیم دے جائے جس کے لیے محکمہ تعلیم کا ڈیپارٹمنٹ مکمل یکسوئی سے کام کررہا ہے اور وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارلحق کے ویژن کے مطابق معیاری تعلیم کو فروغ دے رہے ہیں پورے آزاد کشمیر میں آن ڈیوٹی سسٹم ختم کر دیا گیا ہے ہر ٹیچر اپنی اصل جائے تعیناتی پہ حاظر ہے جہاں سے وہ تنخواہ حاصل کر رہا ہے وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق اساتذہ حاظری کو چیک کرنے کا مربوط نظام ہے تمام میڈیم سے حاظری کو چیک کیا جاتے ہے انتظامی آفیسران کو مکمل آن بورڈ رکھا ہے یہی وجہ ہیکہ آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار میرپور بورڈ میں حالیہ سالانہ نتائج 84فی صد رہے اور نویں کلاس میں سرکاری سکولوں کی کاکردگی نمایاں رہی پہلی بیس پوزیشن میں سرکاری سکول بھی شامل ہیں جس میں علی اکبر سکول سرفہرست ہیمیڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سیکرٹری تعلیم زاہد خان عباسی نے کہا ایک تعلیم ادارہ میں چیکنگ کے دوران ایک بچی وائٹ بورڈ پہ لکھا ہوا پڑھنے قاصر پائی جس پہ تحقیق کروائی نظر کمزور ہونا پایا جس کے بعد الشفاء آئی ہسپتال سے  رابطہ کر مختلف سرکاری سکولوں کے 17790بچوں کی سکریننگ  کروائی گئی جس میں سے 789بچوں کی نظریں کمزور تھیں 380 بچوں کو مفت عینکیں فراہم کی بچوں کی جسمانی تربیت اور غذائی کمی کو پورا کرنے کیلیے مخلتف اداروں سے بات چیت جاری ہے جلد ایک وسیع پروگرام پورے آزاد کشمیر میں لانچ کریں گے سیکرٹری تعلیم زاہد خان عباسی نے کہا کہ میں ہفتہ ایک دن آزداکشمیر بھر  کے مختلف تعلیمی اداروں کا وزٹ کر کے چیکنگ کرتا ہوں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارلحق کے ویژن کے مطابق معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں اگلے پانچ سالوں میں شرح خواندگی 86 تک لیکر جانے کا عزم ہے آزداکشمیر بھر میں تعلیم عام کریں گے اور غریب کے بچوں کو سرکاری سکولوں میں مفت تعلیم دی جائے گی۔