مظفرآباد (ویب ڈیسک)

آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے 05پروفیسرز اور 30 آفیسرز کو سلیکشن بورڈ کے ذریعے اگلے گریڈ میں ترقیاب کر دیا گیا۔ ترقی یاب ہونے والے سینئر فیکلٹی ممبران اور آفیسران کو ترقیابی کے نوٹیفکیشنز دیئے گئے۔ اس موقع پر جامعہ کشمیر سٹی کیمپس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں وائس چانسلر ، ڈین سائنسز ، ڈین ہومنٹیز اینڈ سوشل سائنسز ، رجسٹرار جامعہ کشمیر ، ناظم مالیات و منصوبہ بندی ، کنٹرولر امتحانات ، ڈائریکٹرز صاحبان سمیت دیگر نے شرکت کی۔ تقریب میں وائس چانسلر نے ترقی یاب ہونے والے پروفیسرز اور آفیسران کو ترقی یاب ہونے والے پروفیسرز اور آفیسران کو ترقی کے نوٹیفکیشنز دیئے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے کہا کہ کسی بھی ادارے کی ترقی میں قابل آفیسرز کا اہم کردار ہوتا ہے۔ فیکلٹی ممبران ہوں یا آفیسران ، سبھی نے مل کر جامعہ کشمیر کو کامیاب بنایا ہے۔ نیک نیتی اور جذبہ سے ہم سب مل کر جامعہ کشمیر کو ملک کی صف اول کی یونیورسٹی بنائیں گے۔ جامعہ کشمیر کے فیکلٹی ممبران اور آفیسران اگلے گریڈ میں ترقی یاب ہونے کے بعد اس عزم کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی کی کامیابی کیلئے پہلے سے بہتر انداز میں اپنا کردار ادا کریں۔ وائس چانسلر نے مزید کہاکہ فیکلٹی اور آفیسران کی اور محنت سے جامعہ کشمیر نے قومی سطح پر جامعات میں پانچواں نمبر حاصل کیا ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جامعات میں کوالٹی ایجوکیشن کے معیار کو سامنے رکھتے ہوئے جو رینکنگ جاری کی گئی ہے اس میں پہلے فیز کی جامعات میں آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کو نمایاں پوزیشن دلانے میں فیکلٹی ممبران ، آفیسران اور ملازمین کا کردار لائق تحسین ہے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹرندیم حیدر بخاری میریٹوریس یونیورسٹی پروفیسر ، ڈاکٹر غضنفر علی ، ڈاکٹر محمد تاج ، ڈاکٹر صلاحی الدین ، ڈاکٹر عبدالرئوف ایسوسی ایٹ پروفیسر جبکہ محمد صغیر ڈائریکٹر آئی ٹی ، محمد اسلم خان ڈپٹی رجسٹرار ، محمد صدیق سینئر سیکریسی آفیسر ، محمد آصف اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات ، صفدر حسین راٹھور اسسٹنٹ رجسٹرار ، مقصود احمد اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات ، ابرار احمد خان اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات ، امام دین اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس ، مبشر نبیل اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ ، سید نوید الحسن آفیسرشماریات ، عبدالشکور اکائونٹ آفیسر، اور محمد خان ، عارف شاہ ، وقاص قمر ، محمد الطاف ، ظہیر احمد عباسی ، عبدالرحیم عزیز ، طارق محمود ، خواجہ طاہر اقبال ، قدرت اللہ ، فضل حسین خان اور شاہد رسول کو بطور نگران ترقیاب کیا گیا۔ مختار احمد راٹھور بطور پروٹوکول آفیسر BPS-17 میں جبکہ راجہ اورنگزیب خان و شفیق احمد کو بطور سینئر پرائیویٹ سیکرٹری اور راجہ حسرت علی خان ، محمد طفیل خان اور محمد آصف خان کو بطور پرائیویٹ سیکرٹری BPS-18 شوکت حسین اور شاہد اقبال کو بطور پرائیویٹ سیکرٹری BPS-17 ترقیاب کیا گیا۔