اگلے دو سالوں میں بہت سے لوگ جیل جائیں گے، شیخ رشید
بھارتی خارجہ پالیسی کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے،سارا زور پاکستان مخالف پراپیگنڈے پر لگا رکھا ہے
سمجھا جا رہا تھا ہمیں افغانستان میں قربانی کا بکرا بنایا جائے گا، پاکستان کی پالیسیاں کامیاب ہیں
اپوزیشن کو چاہیئے کہ قومی معاملے پر حکومت کے ساتھ کھڑی ہو، سیاست ملک کے لیے ہونی چاہیے ذات کے لیے نہیں
دنیا کی سیاست پشاور جا رہی ہے، تھکے ہوئے سیاستدان کراچی جا رہے ہیں، پی ڈی ایم کیا ہے ؟ ٹائیں ٹائیں فش ہے
مولانا فضل الرحمان کو مذہبی معاملات پر قومی کردار ادا کرنا چاہیے،بلاول بھٹو کے خلاف کوئی بات نہیں سن سکتا
جب شہباز شریف بولتے ہیں تو مریم اور نواز شریف خاموش ہو جاتے ہیں، آئندہ حکومت بھی عمران خان کی ہو گی،پریس کانفرنس

لاہور (ویب ڈیسک)

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سمجھا جا رہا تھا ہمیں افغانستان میں قربانی کا بکرا بنایا جائے گا، پاکستان کی پالیسیاں کامیاب ہیں، بھارتی خارجہ پالیسی کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے،آئندہ 2 برسوں میں بہت سے لوگ جیل جائیں گے ،، آئندہ حکومت بھی عمران خان کی ہو گی ،اپوزیشن کو چاہیئے کہ قومی معاملے پر حکومت کے ساتھ کھڑی ہو، سیاست ملک کے لیے ہونی چاہیے ذات کے لیے نہیں ،بلاول بھٹو کے خلاف کوئی بات نہیں سن سکتا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کابل بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہیں، جوبائیڈن نے کابل دھماکے کا 4 دن پہلے بتا دیا تھا،خطے میں پاکستان کاکردار اہمیت اختیا ر کررہاہے،پاکستان کی پالیسیاں کامیاب ہیں، افغانستان سے پاکستانیوں کا انخلا مکمل ہوچکاہے،چمن اور طورخم بارڈر مکمل طور پر کھلے ہیں اورتجارت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان باشندوں کی دستاویز ٹھیک ہیں تو ویزادینے کو تیار ہیں،افغانستا ن سے آنے والے غیر ملکی اپنے خرچے پر پاکستان آسکتے ہیں،ایف آئی اے اور امیگریشن کے انتظامات مکمل ہیں، مشکل صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا جارہا ہے ۔ 1480 افراد کو طورخم سے انٹری دی ہے، افغانستان سے آنیوالوں کیلئے اسلام آباد کا نیا اور پرانا ایئرپورٹ مختص کر رہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ امریکی ،جرمن ،برطانوی سمیت تمام ممالک کے سفارتکاروں کو ویزادینے کو تیا رہیں،غیر ملکی سفارتکار پاکستان آئیں 21روز کا ٹرانزٹ دیاجائے گا۔فی الحال اسلام آباد کے دونوں ائیرپورٹس پر سہولیات دی جائیں گی ،کابل سے آنے والے سفارتی عملے کے لیے اسلام آباد ائیرپورٹ رکھا ہے۔وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سی پیک کے خلاف سازش پاکستان سے دشمنی کے مترادف ہے ،بھارت نے مجھے تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی خارجہ پالیسی کھسیانی بلی کھمبہ نوچے کے مترادف ہے، بھارت نے سارا زور پاکستان مخالف پراپیگنڈے پر لگا رکھا ہے۔ میں نے پارٹی بنائی ،ابھی تک 2لوگ ممبر نہیں بنے۔ شیخ رشید نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی سیاست پشاور جا رہی ہے، تھکے ہوئے سیاستدان کراچی جا رہے ہیں، پی ڈی ایم کیا ہے ؟ ٹائیں ٹائیں فش ہے ،پی ڈی ایم میں 2 جماعتیں ہیں، تیسرا کوئی ووٹ نہیں، عمران خان ان سے اگلا الیکشن بھی نہیں ہاریں گے، مولانا فضل الرحمان کو مذہبی معاملات پر قومی کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جب شہباز شریف بولتے ہیں تو مریم اور نواز شریف خاموش ہو جاتے ہیں، جب نواز شریف اور مریم بولتے ہیں تو یہ خاموش ہو جاتے ہیں، میری اور شہبازشریف کی پارٹی دل سے ایک ہی ہے ، انہوں نے کہا کہ نادرا کو اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ لسٹوں کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
#/S