اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اورنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے سربراہ اسد عمرنے کہا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں اسد عمر نے کہا کہ ملک میں 24گھنٹے میں کورونا سے ایک بھی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔2سال میں ملک میں پہلی بار کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔