ذاتی، سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا،چوہدری شجا عت

انسانیت پر لاحق انتہا پسندی، غربت کے خطرات پر قابو پانا ہوگا،یوم پاکستان پر پیغام

 افواج اور دفاعی اداروں کی ملکی بقا کے لیے قربانیاں فراموش نہیں کی جاسکتیں،پرویز الٰہی

لاہور(ویب  نیوز)

پاکستان مسلم لیگ( ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ذاتی، سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔چوہدری شجاعت حسین نے یوم پاکستان کے موقع پر قائداعظم اور علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے  ہوئے کہا کہ انسانیت پر لاحق انتہا پسندی، غربت کے خطرات پر قابو پانا ہوگا، ذاتی، سیاسی، جماعتی مفادات سے بالا تر ہو کر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ مسلح افواج اور دفاعی اداروں کی ملکی بقا کے لیے قربانیاں فراموش نہیں کی جاسکتیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ آزادی کی جدوجہد میں کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔