قومی اسمبلی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں آج ( جمعہ کو)دن گیارہ بجے ہوگا
قومی اسمبلی اجلاس کے خصوصی انتظامات: ارکان پر اہم پابندی عائد
اسلام آباد( ویب نیوز)
قومی اسمبلی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں آج (جمعہ کو) دن گیارہ بجے ہوگا۔قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے یہ اجلاس حزب اختلاف کی درخواست پر طلب کیا ہے۔ایوان میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف حزب اختلاف کی عدم اعتماد تحریک پر بحث متوقع ہے
قومی اسمبلی کے غیرمعمولی اجلاس سے متعلق ارکان کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی گئیں۔اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں ایم این ایز، وزرا کے سیکورٹی گارڈز اور ذاتی عملے کو ساتھ لانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔اراکین مخصوص پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے کے پابندہوں گے اور ایم این ایز کو شٹل سروس کے ذریعے پارلیمنٹ ہاوس پہنچایا جائے گا۔قومی اسمبلی سیشن میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی ہو گی۔ اجلاس کیلئے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔خصوصی انتظامات کا مقصد ایم این ایز کی فول پروف سیکورٹی یقینی بنانا ہے۔ دوران اجلاس پارلیمنٹ جانے والے راستوں پر بھاری نفری تعینات رہے گی اور غیرمتعلقہ افراد کے ریڈزون میں داخلے پر سخت پابندی ہوگی۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اہم اجلاس 25 مارچ کو طلب کرلیا ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس بروز جمعہ دن 11 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا جس کے لیے سیکریٹریٹ کی جانب سے اجلاس طلب کرنے کا آرڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔آرڈر کے متن میں کہا گیا ہے کہ 8 مارچ کو اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرائی گئی، اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا ہے،