اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی کے 27 مارچ جلسے سے متعلق انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی اجلاس میں وفاقی وزرا، مرکزی رہنماں سمیت اسپیکر قومی اسمبلی نے شرکت کی۔ ٹیم نے کپتان پر اعتماد کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت کی گئی۔ اجلاس کو اتحادیوں سے رابطوں پر اجلاس کو بریفنگ دی گئی۔سیاسی کمیٹی اجلاس میں عوامی رابطہ مہم اور وزیر اعظم کے جلسوں سمیت اتوار کو ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹیم کو پراعتماد رہنے کا کہہ دیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جو سمجھتے ہیں کہ کھیل ختم ہوا، انہیں بتا دوں کہ پارٹی ابھی شروع ہوئی ہے۔ تحریک انصاف اس بحران سے نکل کر مزید مضبوط ہوگی۔ ہم عوام کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں اور 27 کو عوام کا سپورٹ دیکھ کر اپوزیشن بوکھلا جائے گی۔ مزید کہا کہ عوام میری طاقت ہے، 27 مارچ کے جلسے میں مخالفین کو سرپرائیز دوں گا۔