اسلام آباد (ویب ڈیسک)

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے ساتھ ملاقات کے بعد وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مسلم لیگ ق کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ووٹنگ سے قبل حکومت کی اپنے اتحادیوں کے ساتھ رابطے تیز ہو گئے ہیں، ایم کیو ایم کے بعد وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چودھری پرویز الہی کو ٹیلیفون کیا ہے ، جبکہ چودھری برادران کے ساتھ ملاقات کا وقت طے پا گیا ہے۔شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک کے ہمراہ ہفتہ کی دوپہر 2 بجے لاہور میں پرویز الہی کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔ملاقات کے دوران وزیر خارجہ، وزیر اعظم عمران خان کا اہم پیغام چودھری برادران تک پہنچائیں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے ہمراہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وفد سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ایم کیو ایم رہنماوں میں وفاقی وزیر فروغ نسیم، وفاقی وزیر امین الحق، جاوید حنیف، صادق افتخار شامل تھے۔ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اہم پیغام متحدہ قومی موومنٹ کے رہنمائوں کو پہنچایا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حکومت کی اتحادی جماعت کے وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات کے بعد وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے واضح کہا کہ پیپلز پارٹی غلط بیانی کررہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خیرسگالی کاپیغام لیکر ایم کیوایم پاکستان کے پاس گئے تھے اور وہ پیغام تھا کہ آپ ہماریدوست ہیں ساتھ چلتیرہیں گے۔ ایم کیوایم وفد کے ساتھ خوشگوارماحول میں بات ہوئی اور ہماری اتحادی جماعت سیملاقات مثبت اورمفید رہی ہے جبکہ وفد میرا پیغام ایم کیوایم پاکستان قیادت تک پہنچائیگا۔