Skip to content
اسلام آباد (ویب ڈیسک)
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں حکمران جماعت تحریک انصاف کے جلسے کا آغاز ہو گیا ہے جس سے پی ٹی آئی کے رہنما خطاب کر رہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان بھی جلسہ گاہ پہنچ گئے۔ جلسہ گاہ آمد پر پی ٹی آئی کارکنوں نے ان کا نعروں سے استقبال کیا۔
اتوار کو ہونے والے جلسے کے لیے پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
کچھ دیر قبل پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی اور گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ خالد خورشید خان نے جلسے سے خطاب کیا۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اس جلسے کو ’عوامی طاقت‘ کا ایک بہت بڑا مظاہرہ قرار دیا جا رہا ہے۔