اسد عمر کی قبل از وقت انتخابات کی تجویز

عدم اعتماد چھوٹی چیز ہے، عمران خان الیکشن کروا دیں،اسد عمر

عوام چاہتے ہیں نواز، شہباز اور زرداری جیل میں ہوںاسد عمر

عمران خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والوں کو جوتے پڑیں گے،فواد چوہدری

اسلام آباد(ویب نیوز )وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے بھی قبل از وقت انتخابات کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدم اعتماد چھوٹی چیز ہے خان صاحب الیکشن کی تاریخ دیں ان کو پتہ چلے عوام کس کے ساتھ ہیں۔اسلام آباد میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ الیکشن 2023میں ہیں لیکن آپ نے قوم کو جگا دیاہے ہم آج اسلام آباد میں تاریخ ساز اجتماع دیکھ رہے ہیں اب بھی لاکھوں لوگ جی ٹی روڈ،

موٹروے سے آرہے ہیں خان صاحب الیکشن کال کر لو پتہ چل جائے گا پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔اسدعمر نے کہا کہ کیا حرام کے پیسے سے سیاست خریدنے والے فیصلے کریں گے فیصلہ عوام کو کرنا چاہیے یا حرام کے پیسے رکھنے والوں کو، امن میں ساتھ چلنے کو تیار ہیں مگر غلامی کیلئے تیار نہیں عمران خان کیخلاف سارے چور اکٹھے ہیں،انہوں نے کہا کہ عمران خان دنیا میں مسلمانوں کے حق کیلئے آواز اٹھاتے ہیں توہین مذہب کارٹون ہو یا سختیاں ان کی آواز نہیں نکلتی حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے ہم جان دینے کو بھی تیار ہیں عمران خان نے جذبات نہیں دلیل سے مسلمانوں کا مقدمہ لڑا، خان صاحب عدم اعتماد چھوٹی چیز ہے عدم اعتماد چھوٹی چیز ہییہ سیاستدانوں کے کام ہیں عمران خان امت مسلمہ کے لیڈر ہیں انشااللہ عمران خان پوری امت مسلمہ کیلئے جنگ جیتیں گے۔اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ ایک پرچی اور سی وی لیکر پھرتا ہے مجھے نوکری کا موقع دیں اب پاکستان میں اس کیلئے بوٹ ختم ہوگئے اب پرچی لیڈر ولایتی بوٹ پالش کر رہا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کے ساتھ دوستی چاہتے ہیں، ہم کسی ملک کی غلامی نہیں کریں گے، کیا عمران خان بچوں کے لیے پراپرٹی بنانے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے؟ عمران خان پاکستان بچانے کی جنگ لڑ رہا ہے، ایک طرف حرام کے پیسوں کا استعمال کرنے والے ہیں، یہ جنگ عمران خان نہیں پاکستان کی جنگ ہے، یہ 22 کروڑ مسلمانوں کا ملک ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ فضل الرحمان کہتا جوبائیڈن دنیا کا لیڈر ہے، فضل الرحمان سن لو جوبائیڈن تمہارا لیڈر ہے ہمارا نہیں، چینی شارٹیج کا سنا تھا کیا کسی نے سنا ہے پالش کی شارٹیج ہوجائے، جو بوٹ پالش ملا، پالش کر دیا، آجکل ولایتی بوٹ پالش کر رہا ہے، حرام کا پیسہ استعمال کرنے والے جمہوری مینڈیٹ چھیننا چاہتے ہیں، ان کا نام نہیں لینا چاہتا ان کی پہلے ہی کانپیں ٹانگ رہی ہیں ۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ احمد رشید نے کہا ہے کہ عوام چاہتے ہیں کہ نواز شریف، شہباز شریف اور آصف علی زرداری جیل کے اندر ہوں۔دارالحکومت کے پریڈ گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نو اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔شیخ رشید نے کہا کہ ایک محبت وہ ہوتی ہے جو اقتدار کی ہوتی ہے، ایک محبت وہ ہوتی ہے جو غریب اور عوام کے سمندر کی ہوتی ہے، یہ چور یہ ڈاکو ہیں یہ گینگ آف تھری ہیں،سوزیر داخلہ نے کہا کہ انہوں نے کرنل قذاتی، صدام حسین اور اسامہ بن لادن تک کا مال نہیں چھوڑا، یہ سازش کر کے سعودی عرب گئے، انہوں نے پلیٹ لیٹس مینج کیے اور لندن گئے۔شیخ رشید نے کہا کہ قوم نے مہنگائی اور بیروزگاری، مہنگے بجلی اور گیس بل برداشت کیے، عوام چاہتے ہیں کہ نواز شریف، شہباز شریف اور آصف علی زرداری لٹیرا جیل کے اندر ہوں۔انہوں نے کہا کہ تین کا کرپٹ ٹولہ لیڈر نہیں ڈاکو ہے، انہوں نے مینج کیا اپنے پلیٹ لیٹس کم  کیے اور لندن گئے، یہ سازش کرکے شاہ عبداللہ کے ساتھ سعودی عرب گئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والوں پر عوام کے جوتے پڑیں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں امربالمعروف جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والے جب اپنے اپنے حلقوں میں کھڑے ہونگے کیونکہ عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان اقتدارنہیں، اقدار کی سیاست کرتے ہیں، وہ پاکستان اورمسلم امہ کیلیڈربن کرکھڑے ہیں اور آج 20 کروڑ عوام عمران خان کے اشارے کے منتظر ہیں، آپ نے عمران خان کے حکم کا انتظار کرنا ہے اور اس پر چلنا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں موجود پی ٹی آئی کارکنوں کو سلام، عوام کا ٹھاٹیں مارتا سمندر تحریک نصاف اور عمران خان کے ساتھ ہے، اپوزیشن 20 کروڑ لوگوں سے گزر کرعمران خان تک پہنچے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عوامی سیاست پر یقین رکھتی ہے، عمران خان غریب کا درد رکھنے والے لیڈر ہیں، ہمیں اقتدار عوام نے دیا اور ہم عوام کے سر پر اقتدار رکھیں گے، عمران خان کو تخت کا لالچ نہیں، وہ فقیر منش آدمی ہے، عمران خان کے اقتدار میں آنے کا فرق اسے نہیں بلکہ مجھے آ پ کو پڑے گا۔

#/S