17ہزارروپے ماہانہ تک کمانے والوں کو مہنگائی میں 36.06فیصد اضافہ کا سامنا

23ہزار روپے سے لیکر29ہزار500روپے فی ماہ کمانے والے انکم گروپ میں شامل

اسلام آباد( ویب  نیوز)

پاکستان میں 23ہزار روپے سے لیکر29ہزار500روپے فی ماہ کمانے والے انکم گروپ میں شامل، پاکستان کے عوام کو ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگائی کا سامنا کرنا پڑا اور ان کیلئے ایک سال کی  مدت میں مہنگائی کی شرح میں 47.48فیصد کا اضافہ  کا سامنا کر نا پڑا ہے۔ پاکستان شماریات بیورو کی جانب سے جاری کی گئیں تفصیلات کے مطابق 12جنوری2023سے لیکر 12جنوری2024کے دوران پاکستان میں کس کس انکم گروپ کو مہنگائی میں کس قدر اضافہ  کا سامنا کرنا پڑا ہے کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں 17,732روپے ماہانہ تک کمانے والوں کو اس عرصے میں مہنگائی میں 36.06فیصد اضافہ کا سامنا کرنا پرا ہے ملک میں 17,733روپے سے زائد لیکن22,888روپے تک ماہانہ کمانے والوں کو اس ایک سال مدت میں مہنگائی میں 41.24فیصد کا اضافہ کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔  پاکستان میں 22,889روپے ماہانہ سے زائد لیکن29,517روپے ماہانہ کمانے والوں کو ایک سال مدت کے اندر مہنگائی میں 47.48فیصد اجافہ کا سامنا کرنا پڑا ہے29,518روپے سے زائد لیکن44,175روپے ماہانہ کمانے والوں کو ایک سال مدت میں مہنگائی میں 44.95فیصد اضافہ کا سامنا کرنا پرا ہے  ملک مین44,175روپے فی ماہ سے زائد کمانے والوں کو ایک سال مدت کے اندر اندر مہنگائی میں 42.71فیصد اجافہ کا سامنا کرنا پڑا ہیاس طرح ان تمام انکم گروپس کو ایک سال مدت میں  مہنگائی میں اوسط44.15فیصد اجافہ کا سامنا کرنا پڑا ہیایک سال مدت میں 12جنوری2023سے لیکر 12جنوری2024کے دورانقدرتی گیس کی قیمت1108.59فیصد،ٹماٹروں کی قیمت میں 155فیصد، آٹے کی قیمت میں 55.26فیصد،زندہ مرغی کی قیمت میں 19فیصد،بجلی کی قیمت میں 15.44فیصد،اندوں کی قیمت میں 44.68فیصد،ماچس کی قیمت میں 27.12فیصد،گڑ کی قیمت میں 50.58فیصد،ایل پی جی سیلینڈر کی قیمت میں 25.18فیصد،دال چنا کی قیمت میں 10.25فیصد،انرجی سیور بلب کی قیمت میں 35.06فیصد،دال ماش کی قیمت میں 41.93فیصد،ٹوٹا چاول کی قیمت میں 51.57فیصد،جورجیٹ کپڑے کی قیمت میں 22.93فیصد،ایندھن کی لکڑی کی قیمت میں 8.84فیصد،باسمتی چاول کی قیمت میں 46.91فیصد،  گائے کے گوشت کی قیمت میں 19.76فیصد، چائے کے کپ کی قیمت میں 35.19فیصد،دال مسور کی قیمت میں 28.26فیصد،لپٹن چائے کی قیمت میں 36.86فیصد، آلو کی قیمت میں 37.16فیصد، چینی کی قیمت میں 57.20فیصد، گھی کی قیمت میں 0.23فیصد،لہسن کی قیمت میں 60.43فیصد،دال مونگ کی قیمت میں 14.22فیصد، ڈبل روٹی کی قیمت میں 24.16فیصد،بکرے کے گوشت کی قیمت میں 19.25فیصد، تازہ دودھ کی قیمت میں 23.68فیصد، دیہی کی قیمت میں 24.55فیصد،خشک دودھ کی قیمت میں 27.47فیصد،نمک کی قیمت میں 40.20فیصد، لال مرچ کی قیمت میں 81.74فیصد،بڑے گوشت کی پلیٹ کی قیمت24.87فیصد،دال پلیٹ کی قیمت26.71فیصد، کیپسٹن سیگریٹ کی قیمت93.22فیصد، گل احمد کپڑے کی قیمت21.08فیصد، مردانہ سینڈل کی قیمت53.37فیصد،مردانہ سپونج جوتیوں کی قیمت58.05فیصد،زنانہ جوتیوں کی قیمت14.31فیصد،واشنگ سوپ کی قیمت18.14فیصد، پیٹرول کی قیمت میں 24.41فیصد،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت21.22فیصد کا اضافہ ہوا ہے