عام انتخابات: پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے

استحکام پاکستان پارٹی کے فرخ حبیب عام انتخابات سے دستبردار..سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہونے کے باعث فرخ حبیب نے تمام حلقوں سے کاغذات واپس لے لیے.

تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

لاہور (ویب  نیوز دستبر دار

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما شفقت محمود نے عام انتخابات کے لیے اپنے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔شفقت محمود نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 اور صوبائی اسمبلی کے  حلقہ پی پی 170 سے کاغذات نامزدگی واپس لیے ہیں۔رہنما پی ٹی آئی شفقت محمود نے سوشل  میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ’ میں نے  این اے 128 اور پی پی 170 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے  لیکن اب میں نے الیکشن سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے’۔انہوں نے مزید کہا کہ  میں کسی بھی سیسٹ سے امیدوارنہیں ہوں۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔۔

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فرخ حبیب عام انتخابات 2024 سے دستبردار ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہونے کے باعث فرخ حبیب نے تمام حلقوں سے کاغذات واپس لے لیے۔فرخ حبیب نے این اے 101، این اے 102 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جبکہ انہوں نے حلقہ پی پی 114 اور پی پی 115 سے بھی کاغذات جمع کرائے تھے۔خیال رہے کہ گزشتہ 2018 کے عام انتخابات میں فرخ حبیب نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے منتخب ہوئے تھے اور وہ وزیر مملکت بھی رہے۔۔۔

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر و وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ جسٹس علی باقر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی، اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی جیل میں قید ہیں، رہنما پی ٹی آئی کے کاغذات جمع کرانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے ہیں۔وکیل نے بتایا کہ شام محمود قریشی نیقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 150 ، 151 اور پی پی 218 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام چیلنج کیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 150، این اے 151 اور پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 218 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کیا تھا۔6 جنوری کو وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ملتان سے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے تھے جسے انہوں نے چیلنج کردیا تھا۔۔