امریکی ڈالر کا نیا ریکارڈ، قیمت 183 سے تجاوز کرگئی
کراچی (ویب ڈیسک)
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر معمولی کمی کے بعد پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہونے لگا۔کرنسی مارکیٹ میں روپے کی گراوٹ اور ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ تاحال جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی امریکی ڈالر کی قیمت آسمان سے باتیں کرتی رہی۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کمی کے بعد 182 روپے 28 پیسے پر ٹریڈ ہوا تاہم کچھ ہی دیر بعد ڈالر 39 پیسے مہنگا ہوکر 182 روپے 71 پیسے پر ٹریڈ ہونے لگا۔فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 183 روپے 20 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔یاد رہے کہ مارچ کے مہینے میں ڈالر کی قدر میں 4 روپے 80 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے، انٹربینک مارکیٹ میں 28 فروری کو 177 روپے 41 پیسے پر بند ہوا تھا۔