واجبات کی عدم ادائیگی پرآئی پی پیز کو فرنس آئل کی سپلائی بند، 4دن کا اسٹاک رہ گیا
فرنس آئل کی سپلائی معطل ہونے سے 4 ہزار 265 میگاواٹ بجلی سسٹم سے آئوٹ ہونے کا خدشہ ہے،ذرائع
رمضان المبار ک میں بجلی کی بلا تعطل سپلائی جاری رکھنے کے لئے وزارت توانائی نے سر جوڑ لیے
ڈی جی آئل نے وزارت توانائی کو پی ایس او کے تحت 25 ارب روپے کے واجبات 16 اپریل تک جاری کرنے کیلئے خط لکھ دیا
اسلام آباد(ویب نیوز) واجبات کی عدم ادائیگی پر آئی پی پیز کو فرنس آئل کی سپلائی بند کر دی گئی، صرف 4دن کا اسٹاک رہ گیا۔پاکستان اسٹیٹ آئل نے اربوں روپے کے واجبات ادا نہ کرنے پر آئی پی پیز کو فرنس آئل کی سپلائی بند کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق فرنس آئل کی سپلائی معطل ہونے سے 4 ہزار 265 میگاواٹ بجلی سسٹم سے آئوٹ ہونے کا خدشہ ہے۔ آئی پی پیز کے پاس فرنس آئل کا 4 روز کا اسٹاک رہ گیا ہے۔رمضان المبار ک میں بجلی کی بلا تعطل سپلائی جاری رکھنے کے لئے وزارت توانائی نے سر جوڑ لیے۔ ڈی جی آئل نے وزارت توانائی کو پی ایس او کے تحت 25 ارب روپے کے واجبات 16 اپریل تک جاری کرنے کے لئے باضابطہ خط لکھ دیا ہے۔