واجبات کی ساڑھے 13 کروڑ روپے کی ادائیگی کے باوجود پی آئی اے 49پروازیں منسوخ

کراچی اسلام آباد 5 پروازیں،کراچی اسلام آباد 5 پروازیں 2 ، کراچی لاہور کی 4 پروازیں منسوخ ہوئیں

اسلام آباد( ویب  نیوز)

پاکستان سٹیٹ آئل کو طیاروں کے ایندھن کے واجبات کی ساڑھے 13 کروڑ روپے کی ادائیگی کے باوجود پاکستان انٹرنیشنل یئر لائن( پی آئی اے) کی 49 ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔حکام کے مطابق تازہ ادائیگی کے بعد پی آئی اے کے مخصوص طیاروں کو ایندھن فراہم کیا جا رہا ہے۔فلائٹ شیڈول کے مطابق  کراچی اسلام آباد 5 پروازیں پی کے 300، پی کے 301، پی کے 368، پی کے 369، پی کے 370، کراچی تربت پی کے 501 اور پی کے 502، کراچی لاہور کی 4 پروازیں پی کے 302، پی کے 303، پی کے 304، پی کے 305، کراچی کوئٹہ کی پی کے 310 اور پی کے 311، کراچی سکھر کی پی کے 536 اور پی کے 537 منسوخ کی گئیں۔ملتان کراچی کی پی کے 331، اسلام آباد ملتان پی کے 681، پی کے 682، شارجہ ملتان پی کے 294، کراچی دبئی پی کے 213 پی کے 208، کراچی جدہ پی کے 732، فیصل آباد مسقط پی کے 165 اور پی کے 166، لاہور مسقط پی کے 229، پی کے 230، دوحہ لاہور پی کے 280، دبئی لاہور پی کے 204 بھی منسوخ ہیں۔سیالکوٹ ابوظہبی کی پی کے 177 اور 178، سیالکوٹ دمام پی کے 243 پی کے 244، دبئی سیالکوٹ کی پی کے 180 بھی منسوخ کر دی گئیں۔اسلام آباد سکردو پی کے 451، پی کے 452، اسلام آباد گلگت پی کے 601، پی کے 602، پی کے 605، پی کے 606، اسلام آباد چترال پی کے 660 اور 661 اسلام آباد دبئی پی کے 211، اسلام آباد جدہ پی کے 841، اسلام آباد ابوظہی پی کے 261، پی کے 262 بھی منسوخ شیڈول میں شامل ہیں۔پشاور دوحہ پی کے 285، پشاور ابوظہبی پی کے 217، پی کے 218، جدہ پشاور پی کے 736 بھی منسوخ کی گئیں۔